5 ہزار خالی نشستوں پر حج

5 ہزار خالی نشستوں پر حج درخواستیں طلب کر لی گئیں

ویب ڈیسک: وزارت مذہبی امور کی جانب سے 5 ہزار خالی نشستوں پر حج درخواستیں طلب کر لی گئیں۔ اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ کل 10 جنوری سے پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر درخواستیں وصول کی جائیں گی۔
اس سلسلے میں جاری ہونےوالے اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ تمام نامزد بینک روزانہ کی بنیاد پر جمع ہونے والی درخواستوں کو پورٹل پر فوری اپ لوڈ کریں، ترجمان وزارت مذہبی امور نے بتایا ہے کہ نئے درخواست گزار پہلی دو اقساط کی مد میں 6 لاکھ جمع کروائیں گے۔
ترجمان مذہبی امور نے مزید بتایا ہے کہ ادارے کی جانب سے 5 ہزار خالی نشستوں پر حج درخواستیں طلب کر لی گئیں جبکہ قربانی یا الگ کمرے کے اضافی اخراجات ہوں گے، ان کا کہنا تھا کہ تعداد مکمل ہونے پر درخواستوں کی وصولی فوری روک دی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  عمران خان سے وزیراعلیٰ گنڈا پور اور مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات،اہم مشاورت