ویب ڈیسک: ڈی چوک احتجاج کے حوالے سے درج کیس میں پی ٹی آئی رہنماوں عمرایوب و رزتاج گل کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی گئی، ان کے علاوہ دیگر پی ٹی آئی رہنماوں کی بھی عبوری ضمانتوں میںتوسیع کر دی گئی ہے۔
اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے عمر ایوب، زرتاج گل، شیر افضل مروت، علی بخاری اور شعیب شاہین کی عبوری ضمانتوں پر سماعت کی۔ پراسیکیوٹر چودھری زاہد آصف نے عدالت کو بتایا کہ ابھی تک کوئی بھی ملزم شامل تفتیش نہیں ہوا۔
جج نے استفسار کیا کہ ملزمہ زرتاج گل آئی ہیں، رزتاج گل نے روسٹرم پر آ کر کہا کہ عدالت سے درخواست ہے کہ پولیس یہیں پر شامل تفتیش کرے۔ اس پر سماعت کے دوران جج نے ریمارکس دئیے کہ یہ عدالت ہے، پولیس سٹیشن نہیں، لیکن آپ کی حد تک اس حوالے سے حکم نامہ جاری کر دیتا ہوں۔
بعدازاں عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں عمر ایوب اور رزتاج گل سمیت دیگر رہنماوں کی عبوری ضمانت میں توسیع کرکے سماعت 7 فروری تک ملتوی کر دی۔یاد رہے کہ ڈی چوک احتجاج کے حوالے سے درج کیس میں پی ٹی آئی رہنماوں عمرایوب و رزتاج گل کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی گئی.
Load/Hide Comments