ویب ڈیسک: ضلع لکی مروت میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، تین دہشت گردہ ہلاک کر دیئے گئے۔
پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ ملنگ اڈہ کے قریب سی ٹی ڈی کی جانب سے کارروائی کی گئی، پولیس مقابلے کے دوران تین دہشت گردہ ہلاک کر دیئے گئے، اس کارروائی کے بعد تینوں خارجی دہشت گردوں کی نعشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق خوارج دہشتگردوں کی شناخت شفیق، فدالرحمان اور مجاہد کے ناموں سے ہو گئی۔ تینوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے ہے۔
Load/Hide Comments