ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئِی عمران خان سے انفرادی ملاقاتیں ہو رہی ہیں، سابق وزیراعظم سے ملاقات سے نہیں روکا جارہا۔
انہوں نے بتایا کہ سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی عدم موجودگی کی وجہ سے مذاکرتی کمیٹی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات میں تاخیر ہوئی،کابینہ میں ردوبدل کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ خیبرپختونخوا کابینہ میں ردوبدل سے متعلق سوشل میڈیا پر غلط خبریں گردش کر رہی ہیں۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبائی کابینہ میں ردوبدل سے متعلق فیصلہ میں ہی کرونگا، اور وزراءکو کابینہ سے ہٹانے کا نوٹیفیکیشن بھی میں ہی جاری کرونگا۔
علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئِی عمران خان سے انفرادی ملاقاتیں ہو رہی ہیں، سابق وزیراعظم سے ملاقات سے نہیں روکا جارہا۔
Load/Hide Comments