ویب ڈیسک: جنوبی وزیرستان میں فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہو گئی ۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ جنوبی وزیرستان کے وانا بازار میں پیش آیا جہاں ذاتی دشمنی پر فائرنگ کرکے خاتون کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ۔
ریسکیو 1122ایمبولینس نے موقع پر پہنچ کر خاتون کو ہسپتال منتقل کردیا ۔
جاں بحق ہونے والی خاتون کا تعلق تحصیل برمل سے بتایا جاتا ہے جبکہ خاندانی ذرائع نے بتایا کہ دیرینہ دشمنی کی بناء پرناخوشگوار واقعہ پیش آیا ہے ۔
Load/Hide Comments