ویب ڈیسک: سونے کی قیمت میں مسلسل بڑا اضافہ ریکارڈ ، فی تولہ 2لاکھ 78ہزار 300روپے ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق مطابق پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑا اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1300روپے کے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 1300 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 78 ہزار 300 روپے ہوگیا ۔
10گرام سونے کی قیمت ایک ہزار 114 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 38 ہزار 597 روپے جبکہ10گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 2 لاکھ 18 ہزار 714 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونا 13 ڈالر اضافے کے بعد 2665 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
ملک میں گزشتہ تین روز سے ہی سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔
Load/Hide Comments