اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی اتنے

اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی اتنے بڑے خسارے میں کیوں جا رہی ہے، مزمل اسلم

ویب ڈیسک: مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی اتنے بڑے خسارے میں کیوں جا رہی ہے، اس بارے میں وفاقی وزیر پانی و بجلی کو جواب دینا چاہئے، بجائے اس کے کہ وہ پیسکو کے نقصانات کا زکر کریں۔
انہوں نے کہا کہ حکومتی اعداد و شمار کے مطابق تمام نقصان وفاقی زیر انتظام کمپنیوں سے آتا ہے، جبکہ حکومتی حکام میڈیا پر صرف پیسکو کے نقصانات کا زکر کرتے نہیں تھکتے۔ وفاقی وزیر پانی و بجلی جواب دینا پسند کریں گے کہ اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی اتنے بڑے خسارے میں کیوں جا رہی ہے۔
مشیر خزانہ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ بلوچستان اور سندھ کی کمپنیوں کے نقصانات پر بات کرتے ہوئے کیوں وہ ٹھیک سے جواب نہیں دے پاتے۔

مزید پڑھیں:  3مراحل پر مشتمل غزہ جنگ بندی معاہدہ طے،قطری وزیراعظم نےاعلان کردیا