ویب ڈیسک: جمرود بازار میں تجاوزات کے خلاف آپریشن پر تاجروں کا احتجاج، مختلف بازاروں کو بند کر دیا گیا.
تفصیلا ت کے مطابق جمرود بازار میں تجاوزات کے خلاف آپریشن پر تاجروں کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا، اس دوران مختلف بازاروں کو بند کر دیا گیا.
آپریشن کے دوران تجاوزات کا خاتمہ کر دیا گیا، جس پر تاجروں نے شدید احتجاج کیا، تاجروں نے اس دوران احتجاج کرتے ہوئے مختلف بازاروں کو بطور احتجاج بند کرتے ہوئے مکمل شٹر ڈاؤن کیا گیا.
تاجروں نے پاک افغان شاہراہ پر اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا، مطاہرین کا کہنا تھا کہ بلا تفریق تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا جائے، انہوں نے کہا کہ اس آپریشن کے دوران بااثر افراد و خاندانوں کی تجاوزات بھی ختم کی جائیں، ضلعی انتظامیہ و ٹی ایم اے دوبارہ تجاوزات بنانے کے لیے راہ ہموار کر رہے ہیں.
Load/Hide Comments