ویب ڈیسک: سعودی عرب سمیت 7 ملکوں سے مزید 258 پاکستانی بے دخل کر دیئے گئے، ان ممالک میںمتحدہ عرب امارات، قطر، انڈونیشیا اور قبرص وغیرہ شامل ہیں.
ذرائع کے مطابق سعودی عرب سمیت 7 ملکوں سے مزید 258 پاکستانی بے دخل کر دیئے گئے ہیں، امیگریشن ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ 7 بھکاریوں سمیت 232 افراد سعودی عرب جبکہ یواےای سے 21 پاکستانی ڈی پورٹ کیے گئے ہیں۔
امیگریشن ذرائع کے مطابق 258 پاکستانیوں کو بے دخل کرنے والے ان ممالک میںسعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، قبرص، انڈونیشیا اور نائیجیریا شامل ہیں. ان ڈیپورٹ ہونے والوں میںسے ایک کی شہریت مشکوک بھی ہے، جبکہ کراچی پہنچنے پر 16 مسافروں کو گرفتار کر لیا گیا.
امیگریشن ذرائع کا کہنا ہے کہ بغیر پرمٹ حج پر پکڑے گئے 2 افراد کو سزا پوری ہونے جبکہ عمرے پر گئے 4 پاکستانیوں کو زائد المیعاد قیام پر سزا دے کر وطن واپس بھیجا گیا، 27 پاکستانی کفیل کے بغیر ملازمت کرتے پکڑے گئے، اس کے علاوہ 16 افراد سعودی عرب میں ویزے کی مدت ختم ہونے کے بعد قیام پذیر تھے، جس پر انہیں سزا دے کر واپس بھجوایا گیا۔
چین، سعودی عرب اور دیگر ممالک جانیوالے 30 مسافروں کو کراچی ائیرپورٹ پر آف لوڈ کر دیا گیا
امیگریشن ذرائع نے اس سلسلے میںمزید بتایا ہے کہ یو اے ای سے ڈی پورٹ ہونے والے 21 پاکستانیوں میں 4 منشیات کی سمگلنگ میں ملوث تھے۔
دوسری طرف چین، قطر، انڈونیشیا، قبرس اور نائیجیریا سے بھی ایک ایک پاکستانی ڈی پورٹ کیا گیا ہے، اس حوالے سے بتایا جا رہا ہے کہ یو اے ای اور نائیجیریا سے ڈی پورٹ 16 افراد کے نام سٹاپ لسٹ میں شامل ہیں۔ گزشتہ دنوں بھی سعودی عرب اور یو اے ای سمیت 4 ممالک سے 63 پاکستانیوں کو بے دخل کیا گیا تھا۔
Load/Hide Comments