153 کارکنان کی ضمانتیں منظور

26نومبر احتجاج، تحریک انصاف کے 153 کارکنان کی ضمانتیں منظور، 24 مسترد

ویب ڈیسک: 26نومبر احتجاج کے حوالے سے پی ٹی آئی کے 153 کارکنان کی ضمانتیں منظور جبکہ 24 مسترد کر دی گئیں۔
26 نومبر کے احتجاج سے متعلق کیسز کے حوالے سے انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف کے مزید 177 کارکنان کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا۔ اس دوران پی ٹی آئی کے 153 کارکنان کی ضمانتیں منظور جبکہ 24 کارکنان کی ضمانتیں مسترد کر دی گئیں۔
اے تی سی کی جانب سے تھانہ کراچی کمپنی کے 48 ملزمان میں سے 43 کی ضمانتیں منظور جبکہ 5 کی مسترد کر لی گئیں، تھانہ ترنول کے 7 ملزمان میں سے 2 کی ضمانتیں منظور اور 5 کی مسترد جبکہ تھانہ آئی 9 کے 10 ملزمان میں سے 9 کی ضمانت منظور جبکہ ایک کارکن کی ضمانت مسترد کر دی گئی ہے۔
انسداد دہشتگردی عدالت نے تھانہ کوہسار کے مقدمہ میں 28 ملزمان کی ضمانتیں منظور جبکہ 5 کی درخواست ضمانت مسترد کر دی گئیں، تھانہ رمنا کے 8 ملزمان میں سے 3 کی ضمانتیں منظور، تھانہ سیکرٹریٹ کے تمام 25 ملزمان کی ضمانتیں منظور کر لی گئیں۔ دوسری طرف تھانہ مارگلہ کے 45 ملزمان میں سے 42 کی ضمانتیں منظور اور 3 مسترد، تھانہ کوہسار کے ایک ملزم کی ضمانت منظور کر لی گئی ہے۔
انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد کی جانب سے تمام ملزمان کی ضمانت 5، 5 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی گئیں۔

مزید پڑھیں:  کرم، مریضوں کی منتقلی کیلئَے ہیلی کاپٹرسروس 10 روز سے بند