زرعی یونیورسٹی پشاور میں سولر سسٹم

زرعی یونیورسٹی پشاور میں سولر سسٹم کا افتتاح، شجرکاری مہم کا پودا بھی لگا دیا گیا

ویب ڈیسک: زرعی یونیورسٹی پشاور میں سولر سسٹم کا افتتاح کر دیا گیا، جبکہ دیگر جامعات بارے بھی نوید سنا دی گئی۔ صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم مینا خان آفریدی نے زرعی یونیورسٹی میں سولر سسٹم کا افتتاح کیا۔
صوبائی وزیر نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جامعات کو گرین انرجی پر منتقل کررہے ہیں، زرعی یونیورسٹی میں 750 کے وی سولر سسٹم کا افتتاح ہو گیا ہے، باقی بجلی بھی بہت جلد شمسی نظام پر منتقل ہو جائیگی۔
وزیر برائے اعلیٰ تعلیم نے مزید بتایا کہ زرعی یونیورسٹی کے ساتھ ساتھ باقی جامعات میں بھی سولر سسٹم لگوا رہے ہیں، جامعات کی بہتری کیلئے مزید اقدامات بھی اٹھا رہے ہیں۔
مینا خان آفریدی کا کہنا تھا کہ موجودہ صوبائی حکومت مالی بحران کا شکار جامعات کو مالی مسائل سے نکالنے کیلیے سنجیدہ ہے، صوبائی وزیر نے زرعی یونیورسٹی میں شجر کاری مہم کا پودا بھی لگایا۔ یاد رہے زرعی یونیورسٹی پشاور میں سولر سسٹم کا افتتاح کر دیا گیا، جبکہ دیگر جامعات بارے بھی نوید سنا دی گئی۔

مزید پڑھیں:  خیبر، ایڈیشنل ایس ایچ او کے گھر کے دروازے کیساتھ دھماکہ