ویب ڈیسک: پاراچنار کے عوام کا ٹل میں رکی غذائی اشیاء کی گاڑیاں جلد پہنچانے کا مطالبہ، پہلے قافلے میں پہنچنے والا سامان مہنگا لیکن ہاتھوں ہاتھ بک گیا، مزید سامان سمیت گیس اور پیٹرولیم منصنوعات کا سامان بھی لایا جائے۔
علاقہ عمائدین و عوام کا کہنا تھا کہ ٹل میں رکی غذائی اشیاء کی گاڑیاں تاحال نہیں پہنچائی جا سکیں، جبکہ گذشتہ دنوں پہنچنے والی گاڑیوں کا سامان گاڑیوں سے ہی ہاتھوں ہاتھ فروخت ہوا۔
پاراچنار کے عوامی حلقوں نے بتایا کہ سرکاری دعوں کے باوجود باقی ٹرکوں کو پاراچنار نہیں یلایا جا سکا، جبکہ اس سے پہلے پہنچنے والا سامان انتہائی مہنگے داموں فروخت ہوا، ٹماٹر 600 ، پیاز 500، آلو 250 روپے، ہری مرچ 1000 فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔
عوامی حلقوں کا کہنا تھا کہ اس کے ساتھ ساتھ گمنام کمپنیوں کا گھی بھی 11 ہزار روپے فی 16 کلو فروخت ہو رہا یے۔ دوسری طرف تاحال گیس سلینڈر، پیٹرول، چینی اور ادویات سمیت پرچون کا سامان نہیں پہنچ سکا، شہر میں تمام نانبائی و ریسٹونٹ بند پڑے ہیں۔
عوام کی جانب سے مطالبہ کیا گیا کہ ٹل میں رکے دیگر سامان، پٹرولیم مصنوعات سمیت گیس سلینڈر کی سپلائی بھی جلد کی جائے۔
Load/Hide Comments