جمرود پولیس کی کامیاب کارروائی

جمرود پولیس کی کامیاب کارروائی، موٹرسائکل سواروں سے اسلحہ برآمد

ویب ڈیسک: ضلع خیبر میں جمرود پولیس کی کامیاب کارروائی کے دوران موٹرسائکل سواروں سے اسلحہ برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رائے مظہر اقبال کی احکامات پر امن و امان برقرار رکھنے کی خاطر سپشل ناکہ بندیاں قائم کی گئی ہیں۔ جمرود پولیس نے خفیہ اطلاع پر پولیس نفری کے ہمراہ چیکنگ کی، اور اس دوران مشتبہ موٹر سائیکل سواروں سے دوران تلاشی 8 عدد کلاشنکوف اور میگزین ایک عدد پستول اور میگزین برآمد کر لیا۔
جمرود پولیس کی کامیاب کارروائی کے بعد ملوث دو ملزمان سید خان ساکن اکاخیل، شاکر ساکن شاکس کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیا گیا، گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید پڑھیں:  لاس اینجلس میں لگی آگ قابو نہ کی جا سکی، ہلاکتوں میں اضافہ