ویب ڈیسک: اساتذہ کی قبل ازوقت ریٹائرمنٹ کے حوالے سے پالیسی تیار کر لی گئی ہے، جبکہ اس حوالے سے ڈیٹا طلب کر لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب میں 2 سے 3 ہزار اساتذہ کو ایجوکیشنل سسٹم سے نکالنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، اس سلسلے میں محکمہ ایجوکیشن نے سکولوں کے اساتذہ کی قبل ازوقت ریٹائرمنٹ کے حوالے سے پالیسی تیار کر لی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صرف میٹرک تک تعلیم والے اساتذہ کو ترجیحی بنیادوں پر ریٹائرڈ کیا جائے گا، اس پالیسی کے تحت محکمہ ایجوکیشن نے 50 سال تک والے اساتذہ کو ریٹائرمنٹ کا آپشن دے دیا، جبکہ ان اساتذہ کا ڈیٹا بھی طلب کرلیا گیا۔
محکمہ ایجوکیشن نے بتایا ہے کہ ریٹائرمنٹ پالیسی میں تبدیلی کے لیے چیف سیکرٹری کو مراسلہ ارسال کر دیا گیا ہے۔ موجودہ پالیسی کے تحت 55 سال یا اس سے زائد عمر کے اساتذہ پری میچور ریٹائرمنٹ لے سکتے ہیں۔ یاد رہے کہ صوبہ پنجاب میں 2 سے 3 ہزار اساتذہ کو ایجوکیشنل سسٹم سے نکالنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments