مندوری متاثرین کا دھرنا تیسرے ہفتے

بگن لوئر کرم مندوری متاثرین کا دھرنا تیسرے ہفتے میں داخل

ویب ڈیسک: بگن لوئر کرم مندوری متاثرین کا دھرنا تیسرے ہفتے میں داخل ہو گیا۔ متاثرین نے احتجاجاً ٹل پاڑہ چنار روڈ بند کر رکھا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بگن لوئر کرم مندوری میں بگن حملے کے متاثرین کا اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی دھرنا تیسرے ہفتے میں داخل ہو چکا ہے۔ متاثرین نے احتجاجاً ٹل پاڑہ چنار روڈ بند کر رکھا ہے۔
بگن مندوری متاثرین کی جانب سے چند مطالبات پیش کی گئی ہیں، جن میں سرفہرست کرم میں تمام فریقین سے اسلحہ بلا تفریق لیا جانا ہے، ان کی جانب سے مطالبات میں تمام مورچے اور بنکرز مسمار کئے جائے، بگن پر لشکر کشی کے دوران 350 سے زائد دکانوں اور 600 گھرانوں کے نقصانات کا ازالہ کیا جانا شامل ہیں۔
ان کی جانب سے پیش کردہ مطالبات میں بگن پر لشکر کشی کرنے والوں کو سزا دی جائے ، اور تمام اہل سنت مشران کو فوراً رہا کیا جانا بھی شامل ہیں۔ مظاہرین نے کہا کہ حکومت اپنی رٹ قائم کر کے بگن دھرنا مطالبات پورے کرے۔

مزید پڑھیں:  جنگ بندی کا دوسرا مرحلہ بے نتیجہ رہا تو جنگ کا دوبارہ شروع کرینگے،نیتن یاہو