لکی مروت جرگہ میں فائرنگ

لکی مروت: جرگہ میں فائرنگ سے ایس ایچ او سمیت2افراد جاں بحق ،3زخمی

ویب ڈیسک: لکی مروت میں جرگہ کے دوران فائرنگ سے ایس ایچ او سمیت 2افراد جاں بحق جبکہ 3زخمی ہو گئے ۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ لکی مروت کے علاقہ گنڈی چوک میں پیش آیا جہاں مقامی ہوٹل میں اراضی تنازعہ پر جرگہ ہورہا تھا کہ اس دوران تکرار کے دوران فائرنگ ہوئی ۔
فائرنگ کے نتیجے میں حاضر سروس ایس ایچ او رضوان وزیر سمیت دو افراد جاں بحق جبکہ 3زخمی ہو گئے جن ہیں فوری طورپر ہیڈ کوارٹر ہسپتال سرائے نورنگ منتقل کیا گیا ۔
جاں بحق ہونے والے ایس ایچ او رضوان بنوں پولیس لائن میں ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے ۔
جرگہ میں شریک افراد کا تعلق وزیرستان سے بتایا جارہا ہے ۔

مزید پڑھیں:  اے ڈی بی اور ورلڈبینک کے تعاون سےاربوں ڈالر کےمنصوبےتعطل کاشکار