آتشبازی سامان میں دھماکہ

آتشبازی سامان میں دھماکہ، خواتین سمیت 6 افرادجاں بحق

ویب ڈیسک: صوبہ پنجاب کے علاقے پھالیہ میں آتشبازی سامان میں دھماکہ کے باعث خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق جبکہ 7 زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے علاقے پھالیہ میں آتشبازی سامان میں دھماکہ ہوا ہے جس سے 6 افرادجاں بحق جبکہ 7 زخمی ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں 4 خواتین اور ایک بچی بھی شامل ہے۔
یہ دلخراش واقعہ ضلع منڈی بہاؤالدین کے علاقہ کوٹ پھلے شاہ میں پیش آیا، جہاں آتش بازی کے سامان میں آگ بھڑک اٹھی تھی، اس دھماکہ سے آس اپاس کا علاقہ بھی متاثر ہوا ہے۔
دھماکہ کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں، جہاں امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے زخمیوں کو علاج معالجہ کیلئے فوری ہسپتال منتقل کر دیا گیا، اس حوالے سے طبی عملے کی جانب سے متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
منڈی بہاوالدین میں پیش آنے والے اس واقعہ کی اطلاع پر پولیس ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، اور شواہد دیکھنے کے ساتھ ساتھ واقعہ کی تحقیقات بھی شروع کر دیں۔

مزید پڑھیں:  ن لیگ انسانی فلاح کے منصوبوں کی دشمن بنی ہوئی ہے ، بیرسٹر سیف