ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ عمران خان کی ٹویٹ سے پریشان حکومت کو اپنی زبان درازی نظر نہیں ارہی۔
مشیر اطلاعات نے کہا ہے کہ وفاقی وزراء روزانہ پی ٹی ائی کے خلاف پریس کانفرنسسز کر رہے ہیں، اور یہ سلسلہ مذاکرات شروع ہونے کے بعد سے جاری ہے، جبکہ دوسری طرف مذاکرات شروع ہونے کے بعد مریم نواز نے بھی پی ٹی آئی کے خلاف روزانہ بیان بازی کرنا شروع کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وفاق اور پنجاب کے صوبائی وزراء نے بھی مذاکرات کے بعد بیانات کا سلسلہ تیز کر دیا ہے، وفاقی وزراء کے ان بیانات سے پہلے ہی غیر سنجیدگی عیاں تھی، ان کے بیانات سے سب کچھ واضح ہے کہ یہ لوگ غیر سنجیدہ ہیں۔
بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی ملک کے وسیع تر مفاد میں مذاکرات کے لئے راضی ہوئی ہے، وفاقی حکومت کو بھی ملک کے وسیع تر مفاد مدنظر رکھ کر سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہیئے۔
انہوں نے حکومتی بیانات کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ پی آئی کے مطالبات آئین وجمہوریت کی بالادستی پر مبنی ہیں۔ مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کی ٹویٹ سے پریشان حکومت کو اپنی زبان درازی نظر نہیں ارہی۔
Load/Hide Comments