ویب ڈیسک: وزارت خزانہ کی جانب سے آئندہ مالی سال کے لیے وفاقی سرکاری ملازمین کے بجٹ تخمینوں پر کام شروع کردیا۔ اس دوران تمام فالتو آسامیاں ختم جبکہ نئی آسامیوں کی تخلیق پر پابندی کا عندیہ دیا گیا ہے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ آئندہ مالی سال کے دوران تمام فالتو آسامیاں ختم کی جائیں گی جبکہ اس کے ساتھ ہی نئی آسامیوں کی تخلیق پر پابندی کا عندیہ بھی دیدیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں تمام وزارتوں، ڈویژنوں اور محکموں کو ہدایت جاری کر دی گئی ہیں۔ یاد رہے کہ ان آسامیوں کے حوالے سے تفصیلات بھی طلب کر لی گئی ہیں۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری ہونے والے مراسلہ میں تمام محکموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ کسی بھی وزارت یا محکمے میں نئی آسامیوں کی اجازت نہیں ہوگی، تاہم یہ بھِ واضح کیا گیا کہ اگر ضروری ہو تو نئی آسامیوں کی تخلیق وزارت خزانہ سے پیشگی منظوری سے مشروط ہوگی۔
31 جنوری تک منظور شدہ آسامیوں کا ڈیٹا وزارت خزانہ نے محکموں سے طلب کر لیا، جبکہ وزارت خزانہ نے اس جانب خصوصی طور پر ہدایات جاری کی ہیں کہ گزشتہ 3 سالوں سے زائد عرصہ خالی رہنے والی تمام آسامیاں ختم کی جائیں۔
Load/Hide Comments