ویب ڈیسک: امریکی شہر لاس اینجلس میں بدترین آتشزدگی کے سبب جہاں ایک طرف ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں وہیں 150 ارب ڈالرزکا نقصان بھی ریکارڈ کیا گیا، جبکہ دوسری طرف آگ بڑھتی ہی جا رہی ہے، اس پر قابو نہیں پایا جا سکا، لاس اینجلس میں تاریخ کی بدترین آتشزدگی کے نتیجے میں 12ہزار مکان اور عمارتیں راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئیں۔
ذرائع کے مطابق امریکا کے شہر میں گزشتہ منگل سے لگی آگ پر اب تک قابو نہیں پایا جا سکا جبکہ اب تک آتشزدگی سے 11 ہلاکتوں کی اطلاعات بھی دی جا چکی ہیں، اور اس میں مزید اضافے کا بھی خدشہ ہے۔ دوسری جانب آگ کی وجہ سے 2 لاکھ افراد نقل مکانی پر مجبور ہیں، حکام کی جانب سے اس آتشزدگی کی وجہ سے نقصان کا ابتدائی تخمینہ تقریباً 150 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔
پیسیفک پےلی سیڈس کا علاقہ آگ سے بری طرح تباہ ہوگیا، یہ وہ علاقہ ہے جہاں ہالی ووڈ کے اے لسٹرز اور ارب پتی افراد کے گھر ہیں۔ اس آتشزدگی کی وجہ سے یہ سارا علاقہ شدید متاثر رہا، عمارتیں بھی اسی علاقے کی زیادہ تر خاکستر ہوئیں۔ کم کارڈیشن سمیت کئی نامور ہالی ووڈ سلیبریٹیز اربوں روپے مالیت کے گھر خالی چھوڑ کر دیگر علاقوں میں منتقل ہوگئی ہیں۔
Load/Hide Comments