ضمانت کیلئے عمران خان کا لاہور

9مئی مقدمات میں ضمانت کیلئے عمران خان کا لاہور ہائیکورٹ سے رجوع

ویب ڈیسک: 9مئی مقدمات میں ضمانت کیلئے عمران خان کا لاہور ہائیکورٹ سے رجوع، بانی پی ٹی آئی کی جانب سے جناح ہاؤس حملہ کیس و دیگر مقدمات میں درخواست ضمانت دائر کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان نے 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔ انہوں نے جناح ہاؤس حملہ کیس و دیگر مقدمات میں درخواست ضمانت دائر کر دی۔
بانی پی ٹی آئی کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ 9 مئی والے دن اسلام آباد میں نیب کی تحویل میں تھا، سیاسی انتقام کے لیے سازش کا الزام لگا کر مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے، دو سال سے مقدمات کا سامنا کر رہا ہوں، انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ سب انتقامی کارروائی کی جا رہی ہے۔
9مئی مقدمات میں ضمانت کیلئے عمران خان کا لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرتے ہوئے دائر درخواست میں استدعا کی ہے کہ لاہور ہائیکورٹ ان 8 مقدمات میں ضمانت منظور کر کے رہائی کا حکم دے۔
یاد رہے لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے عمران خان کی ضمانت کی آٹھ درخواستیں مسترد کردی تھیں، لاہور میں 9 مئی کے حوالے سے عمران خان پر کل 12 مقدمات درج ہیں، جن میں 4 مقدمات میں ضمانتیں منظور ہو چکی ہیں۔

مزید پڑھیں:  ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو صحت کے پیچیدہ مسائل کا سامنا ،ذہنی دباؤ کا شکار