ترسیلات زر بند ہونا قطعی ناممکن

عمران خان کی فرمائش پر ترسیلات زر بند ہونا قطعی ناممکن ہے، خواجہ آصف

ویب ڈیسک: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی فرمائش پر ترسیلات زر بند ہونا قطعی ناممکن ہے، اس دو اڑھائی سال میں پی ٹی آئی کا ہر حربہ ناکام رہا، تحریک انصاف تباہی کرکے گئی تھی، اب ملکی معیشت درست نہج پر چل پڑی ہے اور تمام اشاریے بہتری کی طرف جارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کی رہائی کیلئے کوئی دباؤ نہیں، نہ ہی انہیں بنی گالہ منتقل ہونے کی پیشکش کی گئی ہے، ان مسائل سے قطع نظر ہماری طرف سے کوششیں جاری ہیں کسی طرح سیاسی استحکام پیدا ہو سکے، پی ٹی آئی کی تخریبی سیاست کے باوجود یہ بہت بڑی تبدیلی ہے۔
سیالکوٹ میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا تعلق عدالتوں سے ہے، اس سلسلے میں بیرونی دباو نہیں۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی فرمائش پر ترسیلات زر بند ہونا قطعی ناممکن ہے، اوورسیز پاکستانی ماہانہ اپنے گھروں میں پیسے بھیجتے ہیں، ان کی باتوں میں ذرا بھی صداقت نہیں۔
خواجہ آصف نے بتایا کہ فرانس کو قومی ایئرلائن روانہ ہونے سے ہماری یورپی ممالک کی جانب سفر سے راستے کھل گئے، اب یورپ کے مختلف ملکوں کیلئے 19فلائیٹ آپریشنز شروع کریں گے، یورپ، برطانیہ کیلئے فلائٹس پی ٹی آئی دور سے بند تھیں۔

مزید پڑھیں:  امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب کل ہوگی