ویب ڈیسک: کرک حادثہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گورنر خیبرپختونخوا کا اظہار افسوس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
کرک حادثہ کے حوالے سے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے نوٹس لے لیا، اور کرک کے امبیری کلے ٹریفک حادثہ کی تفصیلات طلب کرلیں۔ گورنر نے محکمہ صحت کے حکام کو زخمیوں کو ہرممکن امداد کی فراہمی کی ہدایات جاری کر دیں۔
گورنر فیصل کریم کنڈی نے ہلال احمر کی ٹیموں کو امدادی سرگرمیوں اور پیپلز پارٹی کارکنوں کو خون کے عطیات دینے کی ہدایات جاری کردیں۔ یاد رہے کہ انڈس ہائی وے پر کرک کے علاقے امبیری کلےچوک پر ٹرالر اور مسافر کوچ میں حادثہ رونما ہوا ہے، جس میں 12 افراد جاں بحق جبکہ 13 زخمی ہوئے ہیں۔
گورنر فیصل کریم کنڈی کی جانب سے حادثہ میں جاں بحق افراد کی معفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا اور زخمی مسافروں کی جلد صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ حادثہ کے جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ کرک حادثہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گورنر خیبرپختونخوا کا اظہار افسوس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
Load/Hide Comments