ویب ڈیسک: ہش منی کیس میں مجرم قرار دینے کے بعد نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا فیصلے کیخلاف اپیل دائر کانے کا اعلان کر لیا گیا ہے۔
گزشتہ روز نیویارک کی فوجداری عدالت میں ٹرمپ کو سزا سنائے جانے کے لیے سماعت ہوئی، اس دوران جج جو آن مرچن نے نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف فیصلہ سنا دیا، فیصلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ٹرمپ کو جیل میں قید نہیں کیا جائے گا اور نہ ان پر کوئی جرمانہ ہوگا۔
یاد رہے کہ ٹرمپ امریکی تاریخ کے پہلے صدر ہوں گے جو مجرمانہ ریکارڈ کے ساتھ صدارت کا عہدہ سنبھالیں گے۔
Load/Hide Comments