عظمٰی خان کا حیات آباد میڈیکل

علیمہ خان اور عظمٰی خان کا حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور کا دورہ

ویب ڈیسک: بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور عظمٰی خان کا حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور کا دورہ، ہسپتال میں وزیرستان سے پی ٹی آئی کے زیر علاج ورکر کی عیادت کی۔
حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور کے دورہ کے دوران بانی پی ٹی آئی کی بہنوں نے زخمی پی ٹی آئی کارکن کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کی، اس موقع پر انہوں نے طبی عملے کو زیر علاج ورکر کو تمام سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ورکررز کی قربانیوں کو بانی سلام پیش کرتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ مشکل وقت میں ساتھ کھڑے رہنے والے ہی پارٹی کے اصل ہیرو ہیں۔
علیمہ خان نے مزید بتایا کہ زخمی ورکر سمیع وزیر کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔ یاد رہے کہ علیمہ خان اور عظمٰی خان کا حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور کا دورہ، ہسپتال میں وزیرستان سے پی ٹی آئی کے زیر علاج ورکر کی عیادت کی۔

مزید پڑھیں:  فورسز کی پاک افغان سرحد کے قریب کارروائی،افغان جاسوس ہلاک