ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم نے وزیراعظم کے ترسیلات زر کے حوالے سے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ترسیلات زر میں 5ارب ڈالر کی کمی کے بعد 3 ارب ڈالر آنے پر شہبازشریف کس چیز کی مبارکباد دے رہے ہیں۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عمران خان دور کے آخری مہینے 3 اعشاریہ 12 ارب ڈالر ترسیلات زر آئیں، جبکہ 2022 میں ریکارڈ 31 اعشاریہ 3 ارب ڈالر ترسیلات زر آئیں، جبکہ دوسری طرف شہبازشریف حکومت کے آتے ہی ایک سال میں ترسیلات زر میں 5ارب ڈالر کی کمی آئی۔
مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے کہا کہ آج پاکستانی بیروزگاری کے عالم میں ملک چھوڑ چھوڑ کر جا رہے ہیں، 20 لاکھ پڑھے لکھے بھی ان میِں شامل ہیں، حیرت ہے وزیر اعظم 3 ارب ڈالر آنے پر قوم کو کس چیز کی مبارکباد دے رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ نئے جانے والے 20 لاکھ لوگوں کی آمدنی کو نا گنا جائے تو شاید ترسیلات زر 2 اعشارییہ 3 ارب ڈالر بھی نا ہوں۔
Load/Hide Comments