کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا

ملک و قوم کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا، مسعود احمد

ویب ڈیسک: نو تعینات ایس ایس پی آپریشنز مسعود احمد نے عہدے کا چارج سنبھال لیا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ قانون کی بالادستی اور میرٹ ہرحال میں مقدم رکھا جائیگا، جبکہ ملک و قوم کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا۔
تفصیلات کے مطابق نوتعینات ایس ایس پی آرپشنز مسعود احمد کو ملک سعد شہید پولیس لائنز پہنچتے ہی پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی، انہوں نے یادگار پولیس شہداء پر پھول چڑھائے، اور شہداء کی درجات بلندی کیلئے دعاء کی۔
ایس ایس پی آپریشنز مسعود احمد نے پولیس شہدا کی قربانیوںا کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ ملک وقوم کی خاطر ماضی میں بھی پولیس افسران و جوانوں نے اپنا خون بہایا جبکہ آئندہ بھی ملک و قوم کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا۔
انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس افسران و جوانوں کی قربانیوں کو تاریخ میں سنہری حریف میں لکھا جائے گا، اس موقع پر ایس ایس پی کوارڈی نیشن محمد وقاص خان، ایس پی ہیڈکوارٹرز حمید اللہ، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز راضی خان، ڈی ایس پی سکیورٹی رحمت اللہ خان اور دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے۔
ایس ایس پی آپریشنز مسعود احمد کا کہنا تھا کہ بطور ایس ایس آپریشنز تعیناتی کسی چیلنچ سے کم نہیں، میری کوشش ہوگی کہ عوام کی توقعات پر پورا اتر سکوں اور قانون کی بالادستی اور میرٹ ہرحال میں مقدم رکھا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  لکی مروت: گائوں دولت خیل کے تین افراد اغواء ،تنازعہ شدت اختیار کرگیا