ویب ڈیسک: کوہاٹ روڈ پر گرانفروشوں کی شامت، مردہ مرغیاں برامدہونے پر دکاندار گرفتار، پولیس سٹیشن بھا نہ ما ڑی میں گراں فروشوں کے خلاف مراسلہ جمع کرا یا گیا۔
وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے گڈ گورننس عوامی ایجنڈے کے تحت صوبائی وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو، اور سیکٹری فوڈ ثاقب رضا اسلم کی ہدایت پر راشنگ کنٹرولر پشاور توصیف اقبال کے زیر نگرانی ٹیم نے سرکاری نرخ نامے پرعملدرآمد یقینی بنانے کےلئے امین کالونی کوہاٹ روڈ کا دورہ کیا۔
اس دوران مرغی فروشوں قصائییوں، نانبائی اور کوہاٹ روڈ پر گرانفروشوں کی شامت آگئی، اشیاء خوردنوش کی دکانوں کو چیک کیا گیا، اس دوران امین کالونی میں ایک مرغی فروش کے ساتھ موقع پر 12 مردہ مرغیاں برآمد ہوئیں، جس پر اسے گرفتار کرلیا گیا۔
نرخنامہ واضح جگہوں پر آویزاں نہ کرنے، کم وزن روٹی فروخت کرنے اور گرانفروشی کے مرتکب متعدد دکانداروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی گئی، جبکہ ان کیخلاف مزید کارروائی کے لئے پولیس سٹیشن بھانہ ماڑی میں گراں فروشوں کے خلاف مراسلہ جمع کرا یا گیا۔
حکام کی جانب سے دکانداروں کو سرکاری نرخ نامے پر عمل درآمد یقینی بنانے کے حوالے سے سخت ہدایات جاری کی گئیں، اور ان پر واضع کیا گیا کہ گرانفروشی، ذخیرہ اندوزی ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی۔
Load/Hide Comments