ویب ڈیسک: قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیرمین آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے ضلع چارسدہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرم میں معاہدوں کے باجود روز بروز حالات حراب ہو رہے ہیں ، جو کہ صوبائی حکومت کی ناکامی ہے، جبکہ وزیراعظم کا تاحال کرم کا دورہ نہ کرنا قابل افسوس ہے۔
افتاب شیر پاؤ کا کہنا تھا کہ شدید سردی میں عوام سمیت بچوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، ان حالات میں عوام کو ضروری اشیاء کی فراہمی کے لیے ہیلی کاپٹر استعمال کیا جائے، انہوں نے کہا کہ بیک وقت 17 افراد کو اغواء کرنا حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔
مرکزی چیئرمین کیو ڈبلیو پی کا کہنا تھا کہ ضلع کرم شام کے بعد نو گو ایریا بن جاتا ہے، ان حالات میں عوام کی نظریں وزیراعظم پر لگی ہوتی ہیں، وزیراعظم کا تاحال کرم کا دورہ نہ کرنا قابل افسوس ہے، موجودہ صورتحال کا موازنہ کیا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ وفاقی حکومت خیبرپختونخوا کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کر رہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اگر وفاق نے صوبے کی ساتھ امتیازی رویہ نہیں بدلا تو احتجاج شروع کریں گے، الیکشن کے بعد سیاسی استحکام کی توقعات کے برعکس حالات مزید خراب ہو گئے ہیں، حکومت اورپی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات میں کوئی سنجیدہ نظر نہیں آرہا۔
ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے کامیابی کے فی الحال کوئی امکانات نظر بھی نہیں ا رہے ہیں، حطے میں پائیدار امن کے قیام کیلئے افعانستان کے ساتھ مذاکرات وقت کی ضرورت ہے۔
افتاب شیر پاؤ نے میڈیا کو بتایا کہ حکومت کی طرف سے مہنگائی میں کمی کے اعلانات محض کھوکھلے نعرے ثابت ہوئے ہیں، موجودہ حالات میں سب سے زیادہ مشکلات غریب عوام کو ہیں۔
Load/Hide Comments