ویب ڈیسک: ضلع چارسدہ کی تحصیل تنگی کے شمالی ہشتنغر میں روڈ ایکسیڈنٹ میں دو نوجوان جاں بحق ہو گئے۔ دونوں نوجوان موٹر سائکل پر سوار تھے۔ ان جاں بحق نوجوانوں کی شناخت حمزہ ولد وقاص اور عادل ولد مرتضٰی کے ناموں سے ہوئی۔
ذرائع کے مطابق جاں بحقِ ہونے والوں کی نعشیں ہسپتال منتقل کر دی گئیں، دوسری طرف مقتولین کو لینے ہسپتال جانے والے والدین کی گاڑی بھی حادثے کا شکار ہو گئی، جس میں ماں اور ڈرائیور زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
Load/Hide Comments