ویب ڈیسک: ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے 15 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔ سلیکشن کمیٹی کی جانب سے منتخب کردہ سکواڈ میں جنوبی افریقہ کا دورہ مدنظر رکھا گیا ہے۔ دورہ جنوبی افریقہ کرنے والی ٹیم میں کارکردگی کی بنیاد پر 7 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
15 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے پی سی بی کی سلیکشن کمیٹَی نے کھلاڑیوں کو آزمانے کا فیصلہ کیا ہے، سکواڈ میں شان مسعود، سعود شکیل، بابر اعظم، کامران غلام، خرم شہزاد، محمد رضوان، نعمان علی اور سلمان علی آغا کو برقرار رکھا گیا ہے، جبکہ ابرار احمد، امام الحق اور محمد ہریرہ کی واپسی ہوئی ہے۔
ٹیم کے انتخاب کے موقع پر ورک لوڈ کو بھی مدنظر رکھا گیا ہے، اس موقع پر عامر جمال، محمد عباس، میر حمزہ اور نسیم شاہ کو آرام دیا گیا ہے، جبکہ خرم شہزاد کو ٹیم میں برقرار رکھا گیا ہے، روحیل نذیر کو بھی آزمانے کا فیصلہ کیا گیاہے۔
Load/Hide Comments