اپوزیشن مذاکراتی کمیٹی نے تیسرے اجلاس

اپوزیشن مذاکراتی کمیٹی نے تیسرے اجلاس کی تاریخ بتا دی

ویب ڈیسک: حکومت اور اپوزیشن کے مابین مذاکرات کے تیسرے دور کے حوالے سے چہ میگوئیاں کی جا رہی ہیں، تمام تر ابہام سے سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے پردہ ہٹا دیا، سربراہ سنی اتحاد کونسل کے مطابق اپوزیشن مذاکراتی کمیٹی نے تیسرے اجلاس کی تاریخ بتا دی ہے۔
سپیکر قومی اسمبلی کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی عمر ایوب کی جانب سے آج سپیکر قومی اسمبلی سے ٹیلی فونک رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی، مگر رابطہ نہ ہوسکا۔ مذاکرات کے حوالے سے انہوں نے سپیکر کو بذریعہ میسج آگاہ کردیا۔
صاحبزادہ حامد رضا کی جانب سے اپوزیشن مذاکراتی کمیٹی نے تیسرے اجلاس کی تاریخ بتا دی، اس حوالے سے انہوں نے واضح کیا کہ اپوزیشن مذاکراتی کمیٹی اتوار 12 جنوری یا پیر 13 جنوری کو تیسرے اجلاس کیلئے تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ مذاکراتی کمیٹیوں کے دوسرے اجلاس میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی یقین دہانی کروائی گئی تھی، تاہم حکومتی کمیٹی اپنا وعدہ ایفا نہ کرنے میں ناکام رہی۔ سربراہ سنی اتحاد کونسل کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سزا یافتہ قیدی نہیں بلکہ انکی حیثیت انڈر ٹرائل سپیریئر کلاس قیدی کی ہے۔ قانون کے مطابق بانی پی ٹی آئی کا استحقاق ہے کہ انڈر ٹرائل قیدی سے ملاقات آزادانہ ماحول میں ہونی چاہئے۔

مزید پڑھیں:  ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو صحت کے پیچیدہ مسائل کا سامنا ،ذہنی دباؤ کا شکار