ویب ڈیسک: وزیر دفاع خواجہ آصف نے افغانستان کے قائم مقام وزیرخارجہ کے الزامات مسترد کرتے ہوئے ان کے بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے قائمقام وزیرخارجہ کے بے بنیاد الزامات صرف اور صرف پاکستان پر ملبہ ڈالنے کی ناکام کوشش ہے ۔
انہوں نے کہا کہ یواین مانیٹرنگ ٹیم کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں کالعدم ٹی ٹی پی، القاعدہ، داعش سمیت 2 درجن سے زائد دہشت گرد گروپ آپریٹ کررہے ہیں جبکہ افغانستان 2024 میں داعش کی بھرتیوں اور سہولت کاری کا مرکز رہا ہے۔
وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ عبوری افغان حکام دہشت گردی کے بنیادی ڈھانچے ا ورافغان سرزمین کو دوسرے ممالک کیخلاف استعمال ہونے سے روکنے کیلئے اقدامات کریں۔
