بنکرز کی مسماری کا عمل موخر

کرم میں بنکرز کی مسماری کا عمل آج موخر،کل آغاز کیا جائےگا

ویب ڈیسک: کرم امن معاہدے کے تحت بنکرز کی مسماری کا عمل آج موخر کردیا ،فیصلے پر عملدرآمد کل شروع کیا جائے گا ۔
اس حوالے سے بتایاگیا کہ ڈپٹی کمشنر کرم کرم کی جانب سے آج بنکرز کی مسماری کا عمل موخر کردیا گیا جس کا باقاعدہ آغاز کل کیا جائے گا ۔
اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر ضلع کرم نے اپر اور لوئر کرم کے محکمہ مواصلات و تعمیرات کے ایکسیئن کو خط لکھ دیا ہے جبکہ کوہاٹ معاہدے کے تحت بنکرز کو مسمار کرنے کیلئے ٹیم بھی تشکیل دی گئی ہے۔
ڈپٹی کمشنر ضلع کرم نے اپر اور لوئر کرم کے متعلقہ حکام کو احکامات جاری کر دیئے ہیں، خط میں کہا کہ بنکرز بالش خیل اور کر کلی میں تباہ کئے جائیں گے۔
خط میں کہا گیا کہ بنکرز کے خاتمے کیلئے ضروری مشینری کا بندوست کیا جائے، بنکرز خاتمے کے وقت ایکسیئن کی موجودگی ضروری ہے۔
علاوہ ازیں کرم میں کشیدگی کے باعث ٹل سے پاراچنار تک شاہراہ تاحال بند ہے جس کی وجہ سے شہریوں کی مشکلات بڑھتی جا رہی ہیں، سامان سے لدا گاڑیوں پر مشتمل قافلہ ٹل سے پاراچنار کی جانب روانہ ہونے کے انتظار میں ہے۔
لوئر کرم کے علاقے مندوری میں جاری دھرنے کی وجہ سے راستے بند ہیں۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ مطالبات منظور کئے جانے تک راستہ نہیں کھولا جائے گا، راستے بند ہونے کی وجہ سے روز مرہ استعمال کی اشیا نہ ملنے کے باعث شہریوں کی مشکلات میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  بشریٰ بی بی کا 31مقدمات میں پولیس کے سوالات کے جوا بات دینے سے انکار