ویب ڈیسک: لکی مروت میں اہلیان دولت خیل اور شفیق گروپ کے درمیان جاری تنازعہ شدت اختیار کرگیا جس میں گائوں دولت خیل کے تین افراد کو اغواء کرلیا گیا ۔
واقعات کے مطابق اہلیان دولت خیل مشترکہ طور پر سرکنڈوں کی فصل کاٹ رہے تھے کے شفیق گروپ نے ان پر فائرنگ شروع کردی جس پر شفیق گروپ نے فائرنگ کے بعد گائوں دولت خیل کے تین افراد کو پک اپ سمیت اغواء کر لیا ۔
اغوا ہونے والوں میں حیات اللہ ، محبت خان اور شازرخان شامل ہیںپولیس نے محمد ایوب کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔
مدعی محمد ایوب کے مطابق ہمارے لوگوں کو شفیق گروپ کے7معلوم اور 6نامعلوم ملزمان نے اغوا کیا ہے ۔
پولیس کو بیان دیتے ہوئے مدعی نے موقف اپنایا کہ شفیق گروپ کے ساتھ ہماری قتل مقاتلے کی دشمنی چلی آرہی ہے۔
