گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج صوابی

گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج صوابی میں سائنسی نمائش کا انعقاد

ویب ڈیسک: گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج صوابی کے طلباء و طالبات نے تاریخ رقم کرتے ہوئے اپنی مدد آپ کے تحت سائنسی نمائش کا انعقاد کیا ۔
تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج صوابی میں طلبا و طالبات کی جانب سے پہلی بار invitive project ایکزیبیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف سٹالز لگائے گئے تھے جو طلبہ نے اپنی مدد آپ کے تحت تیار کیے۔
اس موقع پر طلبہ نے اپنی ثقافت کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ کلائمیٹ چینج کے موضوع پر بھی روشنی ڈالی جنہیں دیکھ کر حاضرین نے خوب داد دی نمائش میں علاقے کے مختلف کالجوں کے بچوں نے بھرپور شرکت کی۔
کالج کے پرنسپل ڈاکٹر پروفیسر فیاض احمد نے سائنسی نمائش کا دورہ کیا اور طلبا کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ نصابی علوم کے ساتھ طلبا کو عملی زندگی میں سائنس کے تجربات کرنے کا موقع ملنا چاہیے ۔
انہوں نے کہا کہ ایسی سائنسی نمائش سے طلبہ میں خود اعتمادی پیدا ہوتی ہے اور ان کی ذہنی صلاحیتوں کو نکھارنے کا موقع ملتا ہے ۔ ان کے سائنسی ماڈلز کو مزید بہتر بنا کر کوئی نئی چیز بنائی جا سکتی ہے ۔ یہی سائنسی نمائش کے انعقاد کا مقصد ہے ۔

مزید پڑھیں:  8فروری کے انتخابات میں بدترین دھاندلی کی گئی ، مولانا فضل الرحمان