راستوں کی بندش کو 100روز مکمل

پارا چنار میں راستوں کی بندش کو 100روز مکمل ،مقامی لوگ محصور

ویب ڈیسک: پارا چنار میں راستوں کی بندش کو 100روز مکمل ہو گئے جس کے نتیجے میں مقامی لوگ محصور جبکہ کھڑی گاڑیوں میں سبزیاں و فروٹ ایک بار پھر خراب ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ۔
ذرائع کے کے مطابق ضلع کرم میں جاری کشیدگی کے بعد راستوں کی بندش کو 100روزہو گئے اس دوان دفعہ 144کے نفاذ کے باوجود روڈ کھولنے کے لئے کوئی انتظامات نہیں کئے گئے ۔
تاجر برادری کے مطابق راستوں کی بندش کے باعث ٹل و ہنگو میں کھڑی 80 سے زیادہ گاڑیوں کو وعدوں و اعلانات کے باوجود نہیں لایا جاسکا جس کے نتیجے میں سبزیاں فروٹ پھر خراب ہونے کا خدشہ ہے ۔
دوسری جانب ڈپٹی کمشنر نے لوئر کرم خار کلی و بالش خیل میں بنکرز مسماری کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا جس کے لئے ضلعی انتظامیہ و ریونیو عملے پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ۔
ڈپٹی کمشنر کرم پاراچنار کے مطابق امن معاہدے کے مطابق یکم فروری تک ضلع میں تمام مورچے مسمار کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان کا دورہ مکمل کر کے رجب طیب ایردوان واپس ترکی روانہ