ویب ڈیسک: دیر بالا کے دور افتادہ علاقے کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی جس سے قیمتی درخت جل کر خاکستر ہو گئے ۔
ذرائع کے مطابق دیر بالا کے دور افتادہ علاقہ واڑی میاں خان سرجنگل میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جو تیزی سے پھیلتی جارہی ہے ۔
آگ کی زد میں آکر بڑی تعداد میں قیمتی درخت جل کر خاکستر ہو گئے جبکہ مساجد سے لائوڈ سپیکر کے ذریعے لوگوں سے نکل کر آگ بجھانے کی اپیل کی جارہی ہے ۔
ذرائع نے بتایا کہ دور افتادہ علاقہ ہونے کے باعث آگ بجھانے میں سخت مشکلات کا سامنا ہے ۔
