ویب ڈیسک: جنگی جنون میں مبتلا اسرائیل کی جانب سے رات بھر غزہ میں حملے جاری رہے جس کے نتیجے میں مزید 32فلسطینی شہید ہو گئے ۔
عرب میڈیا کے مطابق رفاہ پر اسرائیلی فورسزکے حملے سے متعدد فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے، اسرائیلی حملوں میں 46 ہزار 537 فلسطینی شہید، 1 لاکھ 9 ہزار 571 زخمی ہوچکے۔
ڈرون حملوں کے جواب میں اسرائیل نے یمن میں بندرگاہوں اور فوجی تنصیبات پر بمباری کی، صیہونی فضائیہ کی دارالحکومت صنعا میں حوثیوں کے زیر کنٹرول علاقوں پر شدید بمباری کی گئی۔
عرب میڈیا کے مطابق بمباری کے نتیجیمیں کئی عمارتیں زمین بوس ہوگئیں، متعدد افراد شہید اور زخمی ہوگئے۔
