ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا حکومت نے انٹر نیٹ کی سست رفتاری پر ایلون مسک سے رابطہ کرنے پر غور شروع کردیا۔
معاون خصوصی برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈاکٹر شفقت ایاز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اس حوالے سے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں انٹرنیٹ کی کم سپیڈ کی وجہ سے آئی ٹی کا شعبہ بہت زیادہ متاثر ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پورے صوبے میں انٹرنیٹ کا مسئلہ ہے لیکن اس کی وجوہات کا کسی کو علم نہیں،ہمارے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ میں فور جی سمیت وائی فائی کی سپیڈ بھی سست ہے۔
ڈکٹر شفقت ایاز کا مزید کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا حکومت انٹرنیٹ کے مسئلے پر ایلون مسک سے رابطہ کرنے پر غور کررہی ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ ممکن ہے کہ جلد اس مسئلے پر ایلون مسک سمیت دیگر متعلقہ لوگوں سے بھی رابطہ کریں۔
ڈاکٹر شفقت ایاز کا کہنا تھا کہ حکومت نے انٹرنیٹ کا مسئلہ حل نہیں کیا تو ایلون مسک سے سٹار لنک دینے کا مطالبہ کریں گے۔
