ٹی 20ویل چیئر کرکٹ ایشیا کپ

پاکستان ٹی 20ویل چیئر کرکٹ ایشیا کپ کی میزبانی کرے گا

ویب ڈیسک: پاکستان تیسرے ٹی 20وہیل چیئر کرکٹ ایشیا کپ کی میزبانی کرے گا جس میں 6ٹیمیں شرکت کریں گی ۔
انٹرنیشنل کونسل آف وہیل چیئر کرکٹ کی جانب سے پاکستان کو ٹورنامنٹ کی میزبانی سونپ دی گئی ،ٹورنامنٹ میں کا آغاز مئی سے کئے جانے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے ۔
ٹورنامنٹ میں 6ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں پاکستان، بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش، افغانستان اور نیپال شامل ہیں ۔
ذرائع کے مطابق وہیل چئیر کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیے لاہور، کراچی اور فیصل آباد کے میدان زیر غور ہیں۔

مزید پڑھیں:  امریکی پابندیاں: ایرانی سپریم لیڈر نے اپنی حکومت کو خبردار کردیا