ویب ڈیسک: وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ امید ہے کل سپریم کورٹ متوقع طوپر سنایا جانے والا190ملین پاؤنڈ کا فیصلہ حقائق پر مبنی ہوگا ۔
سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ کل حقائق کی بنیاد پرفیصلہ سنایا جائیگا،القادریونیورسٹی میں کیا تعلیم دی جاتی ہے،میڈیا جا کر دیکھے، پی ٹی آئی دور حکومت میں لوٹ مارعروج پرتھی۔
انہوں نے کہا کہ 190ملین پاؤنڈ حکومت اورعوام کا پیسہ تھا، برطانیہ نے حکومت کو پیسے بھجوائے، عمران خان نے بند لفافے میں کابینہ سے منظوری لی اورپیسے خزانے کے بجائے کاروباری شخصیت کے اکائونٹ میں جمع کرائے گئے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کے دورمیں جو کچھ ہوا، اس کی مثال نہیں ملتی، پہلے غلامی نامنظور اور اب ایبسولوٹلی یس اور لیٹے ہوئے ہیں۔
