جوڈیشنل کمیشن نہ بنا تو

جوڈیشنل کمیشن نہ بنا تومذاکرات آگےنہیں چلیں گے،پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کی اتحادی جماعت سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا نے کہا ہے کہ عمران خان نے واضح کیا کہ 9مئی اور 26نومبر پر جوڈیشل کمیشن نہ بنا تو مذاکرات آگے نہیں چلیں گے ۔
سابق وزیراعظم عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد مذاکراتی ٹیم کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ آج بانی پی ٹی آئی عمران خان سے کنٹرولڈ ماحول میں ملاقات کرائی گئی۔
صاحبزادہ حامد رضانے کہا کہ عمران خان جوڈیشل کمیشن کے قیام کے مطالبے پرمکمل یکسوہیں، تاہم اگر 31جنوری تک جوڈیشل کمیشن نہ بنا تو مذاکرات آگے نہیں چلیں گے، اکتیس جنوری کی تاریخ میں توسیع کا اختیارصرف بانی کے پاس ہیں۔
صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا جوڈیشل کمیشن کا جو بھی فیصلہ ہوگا، منظور ہوگا، کسی کاہینڈپِک فیصلہ قطعا قابل قبول نہیں۔
بات چیت کے دوان انہوں نے واضح کیا کہ بانی پی ٹی آئی نے حکومت کے ساتھ مذاکراتی کی کامیابی کے لیے کچھ مطالبات رکھے ہیں جو ہر ایک مہذب اور جمہوری معاشرے کے لیے اہم ہوتے ہیں۔
سربراہ سنی اتحاد کونسل کا کہنا تھا کہ مذاکرات کومنطقی انجام تک پہنچانا ہے تو حکومت فیصلہ سازی کا اختیار ظاہر کرے اور کمیشن بنائے۔
صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ ابھی تک مذاکرات میں پیشرفت نہیں ہوسکی، تیسری میٹنگ میں حکومتی مذاکراتی کمیٹی کوپیشرفت کرنا ہوگی، دومطالبات تحریری شکل میں فراہم کردیں گے، ہمیں پتہ ہے کہ کل کیا فیصلہ آرہا ہے،یہ فیصلہ پاکستان کی نیک نامی نہیں بنے گا۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی ، ایک لاکھ 12ہزار کی حد بحال