کوہاٹ کے علاقہ درہ آدم خیل میں فائرنگ کے تبادلے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 3شدید زخمی ہو گئے ۔
واقعہ درہ آدم خیل کے رحیم کلے میں پیش آیا جہاں دوفریقین کے مابین فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر جاں بحق جبکہ 3شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طورپر پشاور منتقل کیاگیا۔
جاں بحق ہونے والے شخص کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی جس کی شناخت سبحان الدین ولد یاربادشاہ کے نام سے ہوئی ہے ۔
میں عادل جمیل ولد زیر بادشاہ، عبدالصمد ولد گل فروش اور ماجد ولد نیازبت خان شامل ہیں ۔
