چھریوں کے وار سے نوجوان قتل

ہری پور میں چھریوں کے وار سے نوجوان قتل

ویب ڈیسک: ہری پور میں چھریوں کے وار کرکے نوجوان کو قتل کردیا گیا ۔
پولیس ذرائع کے مطابق ہری پور کے تھانہ کھلابٹ کی حدود میں پیش آیا جہاں معمولی جھگڑے پر نوجوان کو چھریوں کے وار کرکے قتل کردیاگیا ۔
قتل ہونے والے نوجوان کی شناخت 27سالہ محمد اظہر کے نام سے ہوئی ۔
پولیس نے مقتول کی نعش کو ٹراما سنٹر منتقل کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔
مقدمے میں نامزد ملزم کی گرفتاری کے لئے اس کی تلاش شروع کردی ہے ۔

مزید پڑھیں:  محنتی ورکرز کی نشاندہی، جنید اکبر کا پارٹی میں سزا وجزا کا عمل لانے کا اعلان