Untitled 1 Recovered Recovered

عیدک کے مقام پر نیٹ ورک 3G, 4G کی بحالی کیلئے طلباء کی طرف ڈھول کی تھاپ پر احتجاج

شمالی وزیرستان:سب ڈویژن میرعلی میں  عیدک کے مقام پر  نیٹ ورک4G،3G بحالی کیلئے طلباءاور ( عیدک بیدار نوجوانان تنظیم) کی طرف سے  ڈھول کی تھاپ پر احتجاج،مظاہرین نے مین میرانشاہ بنوں روڈ ہر قسم ٹریفک کے لئے بند کردیا، بیدار تنظیم کےصدراصف کے مطابق باقی پاکستانیوں کی طرح ہمیں بھی 3G, 4G کی سہولیات فراہم کیا جائے،

مزید پڑھیں:  نوشہرہ، پتنگ خرید و فروخت اور کاروبار کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کا عندیہ

ناصر احمد نے کہا کہ نورک موبائل ٹاور کو جلد از جلد بحال کیا جائے، ترقئ اور زیڑ کی پہاڑی پر موجود موبائل ٹاور کو کنکشن دیا جائے ، یوتھ اف وزیرستان کے  صدر اسد اللہ شاہ نے کہا ہر موبائل ٹاور کو 35 کلو میٹر کا رینج دیا جائے ، اسداللہ شاہ کے مطابق قبائلی طلباء ان لائن کلاسیز سے محروم ھے،

مزید پڑھیں:  بنوں، فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق، تفتیش شروع

3G, 4Gنیٹ ورک نہ ہونے سے طلباء تعلیم اور مستقبل تاریک ہورہا ھے، یوتھ آف وزیرستان کے چیئرمین نور اسلام داوڑ کے مطابق قبائلی طلباء کو آن لائن تعلیم سے محروم رکھا گیا ہے، اگر مطالبات حل نہیں کئے تو اسلام آباد میں دھرنہ دینے پر مجبور ہونگے۔