بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت

بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت کی 3درخواستیں مسترد

ویب ڈیسک: 26نومبر کے احتجاج کے معاملے پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دی گئیں۔
ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے بشری بی بی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی جس دوران سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کے وکیل خالد یوسف چوہدری نے استثنی کی درخواست دائر کی ۔
پراسیکیوٹر اقبال کاکڑ نے کہا کہ انھوں نے اپنے ضمانتی مچلکے ہی جمع نہیں کرائے، جس پر جج نے جج نے ریمارکس دیے آپ نے ابھی تک ضمانتی مچلکے ہی جمع نہیں کرائے۔
خیال رہے کہ بشری بی بی کے خلاف 26 نومبر احتجاج پر تھانہ ترنول میں 2 اور تھانہ رمنا میں ایک مقدمہ درج ہے، بشری بی بی کے خلاف ڈی چوک احتجاج پر بھی تھانہ رمنا میں مقدمہ درج ہے۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں بھی بشری بی بی کے خلاف درج ایک اور مقدمے میں عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

مزید پڑھیں:  ٹرمپ کا منصوبہ مشرق وسطیٰ کی تاریخ بدل سکتا ہے، اسرائیلی وزیر اعظم