لاس اینجلس میں لگی آگ

لاس اینجلس میں لگی آگ بدستور بے قابو ،ہلاکتیں 24تک پہنچ گئیں

ویب ڈیسک: امریکی شہر لاس اینجلس میں لگی آگ پر 6روز بعد بھی بدستور بے قابو ہے جس کے باعث اب تک ہونے والی ہلاکتیں 24تک پہنچ گئیں جبکہ صرف 11فیصد تک آگ پر قابو پاجاسکا ہے ۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تباہ کن آگ کے نتیجے میںاب تک 24افراد ہلاک اور16لاپتا ہوگئے ہیں جبکہ ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے ۔
امریکی میڈیا کا بتانا ہے کہ گزشتہ ہفتے منگل کے روز لاس اینجلس کے جنگلات میں لگی بدترین آگ پر قابو پانے کے لیے ہزاروں فائر فائٹرز، سیکڑوں فائر انجن، واٹر ٹینکر اور 60 طیارے کام کررہے ہیںتاہم 6 روز گزرجانے کے باوجود بھی آگ پر قابو نہ پایاجاسکا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پیسیفک پیلیسیڈز کی سب سے بڑی آگ پر اب تک 11 فیصد اور ایٹن کے مقام پر لگنے والی آگ پر 27 فیصد قابو پالیا گیا ہے۔
ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ آگ پر مکمل قابو پانے میں کئی ہفتے لگ سکتے ہیں جب کہ ماہرین نے پیر سے بدھ تک تیز ہواں کی وارننگ بھی جاری کی ہے۔
6 روز سے بھڑکتی آگ کے باعث 40 ہزار ایکڑ رقبے پر موجود سب کچھ جل کر خاکستر ہوگیا ہے، ڈیڑھ لاکھ افراد شہر چھوڑ گئے اور مزید ایک لاکھ 60 ہزار کو انخلا کی وارننگ دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  یرغمالیوں کی رہائی روکنے پر ڈونلڈ ٹرمپ کی حماس کو دھمکی