ویب ڈیسک: کوہاٹ میں گھر کے اندر گیس دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 4بچوں سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق واقعہ کوہاٹ کے علاقہ گڑھی رسالدار میں پیش آیا جہاں گھر کے اندر گیس جمع ہونے کے باعث زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 4 بچوں سمیت 5 افراد شدید زخمی ہو گئے ۔
ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو فوری طورپر ہسپتال منتقل کیا جہاں دو بچیوں کو تشویشناک حالت کے باعث پشاور منتقل کیا گیا ۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں میں زوجہ ارشد عمر،10سالہ حلیمہ ،7سالہ بختاور ، 8سالہ فاطمہ ،12سالہ وریرہ اور چار سالہ حسیبہ دختر شامل ہیں ۔
