ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی کردیا گیا۔
محکمہ اسٹیبلشمنٹ اور انتظامی امور خیبرپختونخوا کی جانب سے کابینہ اجلاس ملتوی ہونے کا اعلامیہ جاری کردیاگیا۔
اعلامیہ کے مطابق خیبر پختونخوا کابینہ کا اجلاس اب 15 جنوری کو دو پہر ڈیڑھ بجے ہوگا۔
15جنوری کو طلب کئے جانے والے کابینہ اجلاس کی صدارت وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کریں گے جس میں کابینہ اراکین اور متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز شرکت کرینگے۔
یاد رہے کہ صوبائی کابینہ کا اجلاس آج دوپہر ساڑھے 11 بجے طلب کیا گیا تھا۔
